
لاہور: (ٹائمز نیوز اردو) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بولنگ کوچ وقار یونس ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے، ذاتی مصروفیات کے باعث چھٹی لے لی
قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں کھلاڑیوں کو تین ٹی ٹونٹی میچز کے بعد دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں، اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ بولنگ کوچ وقار یونس کو دوران سیریز وطن واپسی کی اجازت مل گئی۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے فیملی کے ساتھ کچھ وقت گذارنے کے بعد وہ چھبیس جنوری سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی ہوم سیریز کے لیے ٹیم کو جوائن کر لیں گے




