
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی ہیں، یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، فلسطینیوں کو بیٹھ کر مسئلے کو حل کرنا چاہیے تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ خود فلسطین کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ایک حقیقت ہے لیکن اب آٹے چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی آرہی ہے۔
مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ خطہ میں جنگ امریکہ اپنے مفادات کیلئے لڑ رہا ہے قوم پرست اور اسلام پرست اس میں کیوں اپنے بچوں اور اہل و عیال کے قتال کا سبب بن رہے ہیں، دنیا اسلامی وحدت کی جانب بڑھ رہی ہے، علماء اور قوم پرست تفریق ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔
مولانا محمد خان شیرانی نے مزید کہا کہ کورونا کوئی مرض نہیں ہے یہ بھی نیو ورلڈ آرڈر کی تیاری ہے جس کا مقصد دنیا پر ایک مذہب کا راج قائم کرنا ہے، ہم مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں، اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہمیں اسلامی وحدت کے نام پر یکجا اور متحد ہونا پڑیگا اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔




