447

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر ماہرین نے وارننگ جاری کر دی

لندن: (ٹائمز نیوز اردو ویب ڈیسک) کورونا کی برطانیہ میں دریافت ہونے والی نئی قسم کے بارے میں ماہرین نے انتباہی انداز میں بتایا کہ ابھی تک اس نئی اے این 501 وائے میوٹیشن کے بارے میں کافی کچھ معلوم نہیں اور نہ ہی پتا ہے کہ یہ کتنی تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 دسمبر تک 18 یورپی ممالک نے برطانیہ سے پروازوں کی آمد یا سخت قرنطینہ جیسی پابندیوں کا نفاذ کیا ہے جبکہ سعودی عرب نے بھی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔

جرمنی کے معروف وائرلوجسٹ کرسٹین ڈروسٹین نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ جرمنی میں یہ نئی قسم پہلے سے گردش کررہی ہے، تاہم ابھی اس بارے میں زیادہ علم نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی اس نئی قسم این 501 وائے کے بارے میں سانسی ڈیٹا ابھی تک واضح نہیں۔ ایسے دعویٰ سامنے آئے ہیں کہ یہ نئی قسم سابقہ اقسام کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے، جس کی تصدیق رواں ہفتے برطانوی سائنسدانوں کو کرنا ہوگی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں