
کراچی: (ٹائمز نیوز اردو) فہد مصطفیٰ نے یوٹیوب پر ایک آن لائن انٹرویو کے دوران ترک اداکار اینگن التان کی پاکستان آمد پر کہا تھا ’’ارطغرل آیا شیر کے ساتھ بیٹھا اور پیسے لے کر چلا گیا ان کے لیے آپ یہی تھے۔ لیکن پاکستانیوں کے لیے اصل فنکار ہمایوں سعید ہیں ، ہم ہیں۔‘
پی ٹی آئی کے رکن عامر لیاقت حسین نے بھی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کراتے ہوئے فہد مصطفیٰ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا فہد بھائی محنت کر ، حسد نہ کر۔
واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران فہد مصطفیٰ نے کہا تھا ہماری شوبز انڈسٹری اس وقت بحران کا شکار ہے اور یہاں جو کام ہورہا ہے اس میں لوگوں کا خون پسینہ شامل ہے۔ یہاں کام کرنے والے لوگوں میں فنکار سمیت پورا عملہ شامل ہے اور سب کا اس بات پر زور ہے کہ کسی طرح اس انڈسٹری کو چلانا ہے آگے بڑھانا ہے ۔




