519

ارطغرل کو پہلی بار پاکستان مدعو کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی بھی کوئی حقیقت نہیں بلکہ وہ بھی فراڈ نکلا

ٹائمز نیوز اردو کی رپورٹ کے مطابق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن الطان کو پاکستان مدعو کرنے والے کاشف ضمیر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ 8 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔

کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، ڈکیتی، چوری سمیت 8 سنگین مقدمات درج ہیں، جن میں سے چار لاہور، دو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لین دین کے تنازع پر دو سیالکوٹ میں ایف آئی آر درج ہیں۔
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اینگن الطان کو پہلی بار پاکستان مدعو کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی بھی کوئی حقیقت نہیں بلکہ وہ بھی فراڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھوکا دہی اور معاہدے کی رقم آدھی ادا کرنے کی وجہ سے ترکی میں پاکستان کا امیج بہت زیادہ متاثر ہو سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں