553

نابینا پن کو ختم اور بینائی کو تیز کرنے والےپھل کا موسم شروع

نارنجی (مالٹہ) کا باقاعدہ استعمال بڑھاپے میں نابینا پن کی سب سے عام وجہ اے آر ایم ڈی سے نجات دلاتا ہے۔

جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع رپورٹ کے مطابق 50 سے 60 سال کے افراد میں بڑھاپے کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی متاثر ہوتی ہے جسے ’ایج ریلیٹڈ میکیولر ڈی جنریشن‘ کا نام دیا گیا ہے۔ صرف امریکا میں ہی ڈیڑھ کروڑ افراد اس کے شکار ہیں اور پاکستان میں بھی ایسے مریضوں کی تعداد کم نہیں ہے۔

آسٹریلیا میں واقع یونیورسٹی آف سڈنی کی سائنس دان ڈاکٹر بامینی گوپی ناتھ نے 2 ہزار ایسے افراد کا 15 سالہ مطالعہ کیا ہے جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد تھی۔ اس تحقیق کے نتیجے کے مطابق نارنجیاں عمر سے وابستہ اندھے پن کو مؤثر انداز میں روکتی ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں