484

میٹروبس ملازمین کااحتجاجی دھرنا تاحال جاری،راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس معطل

راولپنڈی میٹرو ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی دھرنا تاحال جاری ہے جس کے باعث بس سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

راولپنڈی(ٹائمز نیوز اردو) میٹرو بس ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو ٹریک پر دھرنا تاحال جاری ہے۔ احتجاجی ملازمین نے میٹرو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ سے تنخوا نہ ملنے کی وجہ سے گھروں کے چولہے بھج گئے ہیں، بے حس انتظامیہ ہے، ہمارا حق ہمیں دیا جائے، جب تک تنخواہیں نہیں مل جاتی دھرنا جاری رہے گا۔

میٹرو بس ملازمین کے دھرنے کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس معطل ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ ہمیں سہولت میسر آسکے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں