471

فرانس میں پاکستانی نژاد امام مسجد کو 18 ماہ قید اور ملک میں داخلے پر تاحیات پاپندی کی سزا سنا دی گئ۔

پیرس:(ٹائمز نیوز اردو) فرانس میں پاکستانی نژاد امام مسجد لقمان کو 18 ماہ قید اور ملک میں داخلے پر تاحیات پاپندی کی سزا سنا دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں پنتواس کی عدالت نے 33 سالہ امام مسجد کو سوشل میڈیا پر انتہا پسندانہ جذبات کو اکسانے کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی ہے، سزا پوری کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کردیا جائے گا اور وہ آئندہ فرانس میں داخلے پر تاحیات پابندی ہوگی۔

امام مسجد نے ٹک ٹاک ویڈیوز پر 9 دسمبر کو کہا تھا کہ ’وفادار مسلمان پیغمبر اسلام کے لیے خود کو قربان کرنے کے لیے تیار ہے‘ جب کہ 10 دسمبر کی ویڈیو میں ’غیر مسلموں اور کافروں پر حملہ کرنے‘ اور انہیں جہنم بھیجنے کی بات کی تھی اور 25 دسمبر کو انہوں گستاکانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین چارلی ہیبڈو کے دفتر پر حملہ آور کو خراج تحسین پیش کیا تھا

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں