تفصیلات کے مطابق پولیس نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس کے ملزم کی نئے مقدمہ میں بھی گرفتاری ڈال دی۔
پولیس نے عدالت سے اغوا کے مقدمہ میں 8 دن کے جسمانی ریمانڈکی استدعا کی تھی، عدالت نے اغوا کے مقدمہ میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم جاری کردیا۔
عدالت نے دھمکیاں دینے اور نقدی چھینے کے مقدمہ میں 2 دن کا جسمانی بھی ریمانڈ منظورکیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے موبائل، گاڑی اوراسلحہ برآمدگی کی جائیگی جبکہ ملزم کی نشاہدی پر دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنے اغوا کی کوشش سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔
سامعہ حجاب کا کہنا ہے کہ اس کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا سابق منگیتر حسن زاہد نے اسے گاڑی میں بیٹھنے کا بولا اور کہا کہ اب ہم تمہیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے اور اپنے گھر کے بیسمنٹ میں بند کر دوں گا جس کے بعد کوئی تمہیں نہیں ڈھونڈ سکے گا۔
ٹک ٹاکر نے مزید بتایا کہ حسن زاہد کا گھر لاہور میں ہے اور وہ گاڑیوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہے۔ 6 ماہ قبل ہماری دوستی ہوئی اور کچھ وقت بعد منگنی کر لی۔ ابتدائی تین ماہ تک وہ میرے ساتھ بہت اچھا رہا، لیکن جب میری دوست ثنا یوسف کے قتل کا واقعہ ہوا تو میں بہت اپ سیٹ ہوئی اور اس کو اگنور کرنا شروع کیا تو وہ اصل روپ میں سامنے آ گیا۔




