ا ہے، یہ حکومت پاکستان بھر کی نمائندہ سیاسی پارٹیوں پر مشتمل ہے، حکومت سنبھالی تو مشکلات اور معاشی تباہی کا اندازا تھا، ہم نے اللہ کا نام لیا اور ذمہ داری کو قبول کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب نے ملکر نیت کی کہ پاکستان کو معاشی تباہی سے بچانے کی بھرپور کوشش کرینگے، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں اس حکومت میں سب پارٹیوں کا حصہ ہے، ہم نے ملکر ذمہ داریاں نبھانے کےلئے سفر کا آغاز کیا، دنیا بھر میں تیل اور پیٹرول کی قیمتیں اس وقت آسمان سے باتیں کررہی تھیں، دوسری طرف جانے والوں نے ہمارے لئے ایک گڑھا کھود دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت نے پونے 4 سال میں ایک دھیلے کی بھی عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش نہ کی، جب ان کویقین ہواکہ چھٹی ہوجائیگی تو وزیراعظم ہاؤس کے ایک افسر نے تیل سستا کرنے کا مشورہ دیا، اس وقت کےوزیرخزانہ کو پیغام بھیجا گیا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم کردینی چاہیے۔




