
کراچی: شہر قائد میں ڈاکو بے خوف وارداتیں کرنے لگے، جس کی تازہ مثال میں ایک ڈاکو شہر کے مصروف علاقے میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو لوٹ کر فرار ہوگیا۔
بہادرآباد کے علاقے میں اسسٹنٹ کمشنرفیروز آباد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تھیں، کہ انہیں لوٹ لیا گیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جب کہ واردات کا مقدمہ نیوٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا۔




