
بلوچستان حکومت نے 15 دسمبر سے اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے 15 دسمبر سے اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے صوبائی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبےبھر میں سرد مقامات پر واقع سکولوں کو 15 دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رکھا جائے گا اور یکم مارچ 2022ء کو دوبارہ کھولا جائے گا۔




