
لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے جس کے باعث ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جارہ کردہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورکے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، شہر کی فضا انتہائی آلودہ ہے اور ائیر کوالٹی انڈیکس 424 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے، فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سےنزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے، بھارتی شہر دہلی دوسرے اور چین کا شہر وہان تیسرے نمبر پر ہے




