467

کالعدم تنظيم کو عالمی دہشت گرد تنظيم قرار ديا جا سکتا ہے۔ وزير داخلہ

وزير داخلہ شيخ رشيد نے کہا ہے کہ پوليس والوں کے پاس لاٹھياں تھيں مگر ان پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی۔ کالعدم تنظيم کو عالمی دہشت گرد تنظيم قرار ديا جا سکتا ہے۔ وزير اخلہ نے بتايا کہ فرانس کا سفير پاکستان ميں ہے ہی نہيں۔ مظاہرين کا ايجنڈا کچھ اور ہی ہے۔ اب بھی درخواست کرتا ہوں واپس چلے جائيں۔ وزيراعلی پنجاب نے پرتشدد ظاہروں ميں چار پولیس اہلکار شہید اور دو سو تريپن زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

قبل ازیں بدھ 27 اکتوبر کو سادھوکی میں کالعدم ٹی ایل پی کارکنان کے پتھراؤ سے پولیس کے 15 اہل کار زخمی ہوگئے، جب کہ تنظیم کے کارکنوں نے 6 پولیس موبائلز کو قبضے میں لے لیا۔ مریدکے میں جھڑپوں کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکبر جاں بحق ہوگیا۔ پرتشدد مظاہرین نے متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں