
اسلام آباد: (ٹائمز نیوز اردو) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کو عسکریت پسند گروپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بڑی بڑی شدت پسند تنظیموں کو شکست دی، اس تنظیم کی کوئی حیثیت نہیں ہے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نظریہ رکھنا ہر کسی کا حق ہے مگر یہ اختیار کسی کو نہیں کہ مخالف پر بندوق تان لے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے صبر کی کوئی حد ہوتی ہے، ہم نے بڑی بڑی شدت پسند تنظیموں کو شکست دی، اس تنظیم کی کوئی حیثیت نہیں، کسی مائی کے لعل کی جرات نہیں




