329

فیس بک اب تک کے بڑے بحران میں پھنس گئی،متنازع پالیسیاں بے نقاب ہونا شروع

واشنگٹن :(ٹائمز نیوز اردو) سوشل میڈیا کمپنی فیس بک اب تک کے سب سے بڑے بحران میں پھنس گئی اور17 میڈیا ہاؤسز کے کنسورشیم نے فیس بک کی متنازع پالیسیاں بے نقاب کرنا شروع کردی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق فیس بک کی متنازع پالیسیز سے متعلق خبریں “فیس بک پیپرز” کے نام سے چھپنے لگیں اورمیڈیا ہاؤسز کے ہاتھ فیس بک کی ہزاروں سرکاری دستاویزات لگ گئیں۔

فیس بک پیپرز کے مطابق فیس بک کا پلیٹ فارم استعمال کرکے لوگوں میں نفرت اور تشدد کابیج بویا گیا جبکہ انسانوں کے سمگلرز نے لوگوں کو پھانسنے کے لئے فیس بک کااستعمال کیا۔

پیپرز میں مزید بتایا گیا کہ فیس بک کی دیگر ایپس بچوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور جمہوریت کو کمزور کرتی ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں