
لاہور: (ٹائمز نیوز اردو) پاکستان نرسنگ کونسل نے پنجاب کے سرکاری نرسنگ اداروں میں میل نرسنگ کی اجازت دے دی، سرکاری اداروں میں 50 فیصد میل اور 50 فیصد فی میل نرسنگ کے داخلے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے سرکاری نرسنگ اداروں میں پہلی بار میل نرسنگ کا آغاز کردیا گیا، پاکستان نرسنگ کونسل نے میل نرسنگ کی اجازت دے دی۔
کونسل کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں 50 فیصد میل اور 50 فیصد فی میل نرسنگ کے داخلے ہوں گے۔ پاکستان نرسنگ کونسل نے ماسٹر ان نرسنگ کی 10 سیٹیں بھی بڑھا دیں۔




