486

ایبٹ آباد: ایک ماں کے ہاں بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ ہلاک

ایبٹ آباد:(ٹائمز نیوز اردو) ایک ماں کے ہاں بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ ہلاک

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں ایک نجی میڈیکل کالج سے منسلک جناح انٹرنیشنل ہسپتال میں گزشتہ ہفتے بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ ہلاک ہو چکے ہیں۔ پانچ بچے جناح انٹرنیشنل ہسپتال میں جبکہ ایک بچہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی بچوں کی نرسری میں ہلاک ہوا۔

بچوں کے والد قاری یار محمد نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش کے 24 گھنٹے بعد ایک بچہ دم توڑ گیا تھا۔ اس کے چند گھنٹوں بعد دوسرا بچہ، اس کے بعد ایک ہی رات میں تین بچے ہلاک ہوئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ’جب صرف دو بچے زندہ بچے تو ہم لوگوں نے شور شرابہ ڈالا تو ہمیں بتایا گیا کہ بچوں کو پمز اسلام آباد پہنچایا جا رہا ہے۔ ہم لوگ پمز اسلام جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ پھر بتایا گیا کہ بچوں کو ایبٹ آباد ہی کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔‘

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں