444

کویت نے اسرائیل کے ساتھ تجارت کو جرم قرار دے دیا، سزا کتنی ملے گی؟

کویت سٹی(ٹائمز نیوز اردو) عرب ملک کویت نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کو قابل سزا جرم قرار دینے کا بل پارلیمنٹ سے منظور کرلیا۔

کویت کی پارلیمنٹ کے ارکان عدنان عبدالصمد، ڈاکٹر علی القطن، احمد الحمد، ڈاکٹر حشام الصالح اور خلیل الصالح کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلق قائم کرنے کو قابل سزا جرم قرار دینے کا بل پارلیمان میں پیش کیا گیا جسے ارکان نے منظور کرلیا۔

نئے قانون کے مطابق کویتی شہری دنیا کے کسی بھی حصے میں رہتے ہوئے اسرائیل کی حکومت، ادارے یا نجی کمپنی کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ تجارت نہیں کرسکیں گے۔ اگر کوئی کویتی شہری اسرائیل کے ساتھ تجارت کرتا ہوا پایا گیا تو اسے ایک سے تین سال قید اور پانچ ہزار کویتی دینار جرمانے کی سزا سنائی جائے گی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں