265

جڑواں شہروں میں بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح کم ہونا شروع

 راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل بارشوں کے بعد نالہ لئی کی سطح میں 19 فٹ تک اضافہ ہوا تاہم بارشیں رکنے کے بعد پانی کی سطح کم ہوکر 16 فٹ تک پہنچ گئی۔

پانی کی سطح بلند ہونے پر انتظامیہ نے آبادی کو فوری انخلا کا حکم دیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف میں مقیم رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی اور تعاون کی ہدایت کی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ایچ ایٹ کے مقام پر 98 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گولڑہ کے مقام پر76 ملی میٹر اور سیدپور میں 45، بوکرا میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

راولپنڈی میں نیو کٹاریاں کے مقام پر 63 ملی میٹر، پیرودھائی کے مقام پر 42، شمس آباد کے مقام پر 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کی سطح 15 اعشاریہ 7 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ پانی کا لیول کٹاریاں کے مقام پر 19 فٹ اور گوال منڈی کے مقام پر 14 فٹ سے اوپر چلا گیاْ

واسا نے رین ایمرجنسی لاگو رکھتے ہوئے ٹیموں کو نشیبی مقامات پر بھیج دیا جبکہ ایم ڈی کا کہنا ہے کہ 
بارش کو پوری طرح مانیٹر کررہے ہیں تمام ضروری انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں