
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ان کے خصوصی طیارے کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم دھرنا متاثرین سے ملاقات کریں گے اور انہیں سانحے کے قاتلوں کو پکڑنے کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کریں گے اور متاثرین کے لیے مالی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔
کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے مذاکرات کے بعد خطاب کرتے ہوئے حکومتی وفد میں شامل وزیراعلیٰ بلوچستان اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف بھی ہوں گے جو لوحقین سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کریں گے۔




