
تھانہ صدر حاصل پور میں اصغر علی کے گھر میں 6 مسلحہ افراد نے گھس کر اس کے ماں باپ اور بھائی کو رسیوں سے باندھ دیا اور 17 سالہ مزمل بی بی اس کی بہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ذرائع کے مطابق خاتون کا میڈیکل کرالیا گیا ہے اور رپورٹ کا انتظار ہے تاہم مقدمہ میں نامزد ایک ملزم نصیر احمد اور دیگر 5 نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔ اس واقعے کے بعد حاصل پور میں خوف وہراس پھیل گیا۔




