462

اسلام آباد:اہلکاروں نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان کو قتل کرڈالا

اسلام آباد: (ٹائمز نیوز اردو) جی ٹین میں اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ اہلکاروں نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان کو قتل کرڈالا۔

اسامہ ستی اپنے دوست کو شمس کالونی کے علاقہ میں ڈراپ کرکے آرہا تھا۔ مقتول کے کزن فرخ ستی نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اے ٹی ایس پولیس کے اہلکار علاقے میں گشت پر تھے، انہوں نے مقتول اسامہ کی گاڑی کو روکا جس کے نہ رکنے پر اسے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس نے کالے شیشوں والی مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی، پولیس نے جی ٹین تک گاڑی کا تعاقب کیا اور نہ رکنے پر گاڑی کے ٹائروں میں فائر کئے،  بدقسمتی سےفائر گاڑی کے ڈرائیور کو لگ گئے جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

پوسٹ مارٹم کے مطابق نوجوان کو سامنے سے 22 گولیاں ماری گئیں جن میں سے 6 اسامہ کو اور باقی گاڑی کو لگیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں