
حیاتیاتی اقسام کے تحظ کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے نے 2020 میں معدوم ہونے والی حیوانات کی انواع کی تفصیلات جار کردیں۔
انٹرنیشنل یونین فور کنورزیشن آف نیچر کے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں ماہ ’’ریڈ لسٹ‘‘ کی تجدید کردی گئی ہے جس کے بعد اس میں جنگلی حیوانات کی 31 انواع کو معدوم قرار دے دیا گیا ہے جن میں مچھلیوں ، شارک اور مینڈکوں کی کئی اقسام شامل ہیں۔
آئی یو سی این کے گلوبل اسپیزیز پروگرام کے مطابق دنیا میں 1 لاکھ 28 ہزار 918 حیاتیاتی انواع پائے جاتے ہیں جن میں سے ایک تہائی سے زیادہ یعنی 35 ہزار سے 765 اقسام کی حیوانی انواع کے لیے معدومی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ معدومی کے خطرے کا شکار حیاتی انواع میں تازہ پانی میں پائے جانے والے حیوانات اور سب سے زیادہ ایک تہائی تعداد پودوں اور درختوں کی ہے۔
اس فہرست کے مطابق ممالیہ جانوروں میں سے 45 فی صد ، پانی و خشکی کے جانوروں کی 40 فی صد، پرندوں کی 14 فیصد ، شارکس کی 33 فیصد اور موگے کی 33 فی صد انواع معدومی کے خطرے کا شکار ہیں۔




