
اسلام آباد: (ٹائمز نیوز اردو) وزارت توانائی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 18پیسے کا اضافہ کردیا ۔ حالیہ اضافے کے بعد فی یونٹ 13روپے 35پیسے سے بڑھ کر 13روپے 53پیسے ہو گیا ہے۔
تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 15پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ تین سو یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے تین پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا جو آنے والے دس ماہ کے لیے کیا گیا ہے ۔




