397

فوج مخالف بیان بازی پر حکومت کا کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد:(ٹائمز نیوز اردو) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، خصوصاً پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر مقدمہ قائم کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ فوج مخالف بیانیے پر موثر جواب دیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے اثاثے کیسے بنائے کتنے بنائے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں