
اسلام آباد: (ٹائمز نیوز اردو) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک آپسی اختلافات کی وجہ سے ہی ختم ہو جائے گی ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ احتساب سے کوئی بھی نہیں بچے گا، میں نے خود عدالتوں میں پیش ہوکر جواب دیے، اپوزیشن رہنماء بھی نیب کو جواب دیں۔ وزیراعظم نے لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران معلوم ہوا مسلم لیگ ن میں بڑے قبضہ مافیا موجود ہیں۔




