
لاہور: (ٹائمز نیوز اردو) بھارت کی طرف سے پاکستان اور چین کیخلاف جعلی خبروں کی مہم میں ملوث ہونے کے بارے میں ای یو کے انکشافات کو شدید نقصان دہ قرار دیتے ہوئے یورپی یونین کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے رضاکار نے اس قسم کے پروپیگنڈے دوبارہ آغاز سے محفوظ رکھنے کے لیے بھارتی حکومت کے خلاف قانونی دعوے دائر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انٹرنیشنل الائنس آف رائٹس اینڈ فریڈمز نامی این جی او کے ایک باضابطہ رکن ورموٹ کا کہنا تھا کہ اس کے بھارتی حکومت کے لیے نتائج ہونے چاہیے جس کی یہ حتمی ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں انٹرویو میں انہوں نے تجویز دی کہ بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے تمام متاثرہ فریقین کو اکٹھے بیٹھنے کی ضرورت ہے جس سے پاکستان، چین، یورپی یونین، اقوامِ متحدہ کے ساتھ ساتھ بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو شدید نقصان پہنچا جو پہلے ہی نئی دہلی کی پالیسیز کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھیں۔




