344

کورونا کی صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ 10جنوری کو اسکول کھلیں گے، وزیر تعلیم

کراچی: (ٹائمز نیوز اردو)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے لیکن اس مرتبہ امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کریں گے۔

گزشتہ روز کراچی کی ایک فیکٹری میں پیش آنے والے حادثے سے متعلق سعید غنی نے کہا کہ واقعے میں مزدوروں کی ہلاکت کی رپورٹ محکمہ محنت کے سیکریٹری سے طلب کی ہے، کوئی بھی کوتاہی سامنے آئی تو کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے ساڑھے 6 لاکھ مزدوروں کو رجسٹر کررہے ہیں، میڈیا ورکرز کو بھی مزدور کارڈ میں شامل کریں گے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں