611

پاکستان میں کہاں کہاں بارش یا موسم خشک رہنے کا امکان؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ

لاہور: (ٹائمز نیوز اردو) اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسی دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں شدید سرد رہا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں