475

ملک بھر میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے وار، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی

پاکستان عالمی وبا کی دوسری لہر کی زد میں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.5 فیصد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8.5 فیصد ہوگئی ہے تاہم کورونا سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8091 تک جا پہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ 482 تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں، جبکہ 49 ہزار 105 ایکٹو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے متاثرہ صوبوں کی فہرست میں سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این سی او سی کے مطابق عوام کی بے احتیاطی کورونا میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، تاہم ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے اور عوام کو مکمل طور پر ایس او پیز کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں