506

پی سی بی نے بابر اعظم کے متعلق اہم فیصلہ کر دیا

بابراعظم کو طویل مدت کپتانی کیلیے یقین دہانی مل گئی۔

لاہور: (ٹائمز نیوز اردو) پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان کا کہنا ہے کہ جب تک میں اور چیئرمین احسان مانی عہدوں پرہیں، بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے بہترین بیٹسمین اورذہنی طور پر بہت مضبوط ہیں، وہ خود بھی تینوں فارمیٹ کی ذمہ داری لینا چاہتے تھے،ان کا مستقبل روشن ہے، اسی لیے ہم نے محسوس کیا کہ اظہر علی نے اپنا بہترین وقت گزار لیا، اب بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان کے طور پر بھی گروم کرنا چاہیے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں