
راولپنڈی: سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے۔
میر ظفراللہ خان جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث ان کو راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔
صدرعارف علوی نے لکھا کہ ظفراللہ جمالی کےبیٹےسےابھی بات ہوئی ہے، ظفراللہ جمالی ابھی وینٹی لیٹرپرہیں اللہ انہیں صحت دے۔




