484

شیخو پورہ کے قریب بس اور وین میں ہولناک تصادم

شیخو پورہ کے قریب نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 15 کے قریب زخمی ہوگئے۔

نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پردربار کے قریب بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 15 کے قریب زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاجا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس اور وین کو آگ لگ گئی جس کے باعث متعدد مسافر جھلس کر زخمی ہوئے جب کہ آگ لگنے کی وجہ سے بس اور وین دونوں جل کر خاکستر ہوگئے، آگ لگنے کی وجہ وین میں لگا گیس سلنڈر بتائی جارہی ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں