
راولپنڈی میں سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی وفات پا گئے ہیں۔
میر ظفراللہ خان جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز دل کی تکلیف کے باعث ان کو راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئےہیں۔
آپ یکم جنوری 1944ء کو بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔
آپ ق لیگ کی طرف سے 21 نومبر 2002 کو وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور 26 جون 2004ء کو عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ 2018 کے الیکشن سے قبل انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔
آپ بلوچستان سے منتخب ہونے والے پاکستان کے واحد وزیراعظم تھے




