494

کراچی میں سردی کا گزشتہ10 سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی:(ٹائمز نیوز اردو) نومبرکے دوران سردی کا 10 سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور کم سےکم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات نومبر میں 10سال کے دوران سب سے سرد رات رہی اورکم سےکم درجہ حرارت 10.5ڈگری ریکارڈکیاگیا جب کہ آج رات بھی موسم مزید سرد رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 30نومبر 1986 میں سب سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا تھا۔

ماہرین موسمیات نے رواں سیزن میں سردی کے مزید ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں