535

بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے

کراچی:(ٹائمز نیوز اردو) پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں، وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے وڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے عوا م سے ماسک پہننے اور احتیاط کی بھی اپیل کی ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں