
لاہور: (ٹائمز نیوز اردو) لاہور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن برکی روڈ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق شناخت پوچھنے پر دہشتگرد نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، دو ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلئے گئے، بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔





