
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں سمسٹر بہار 2020 کی تمام کلاسوں کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے 26 نومبر کو تعلیمی اداروں اور اسکولوں کی بندش کے فیصلے کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ 25 نومبر کو ہونے والا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا جبکہ 26 نومبر سے 10 جنوری 2021 تک ہونے والے پرچوں کے حوالے سے جلد اعلان کردیا جائے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں شریک اساتذہ نے آن لائن امتحانات لینے کی مخالفت بھی کی جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ سمندر پار مقیم طالب علموں کے بھی آن لائن امتحانات فی الحال منسوخ کیے جائیں۔




