523

بلوچستان میں پہلی بار خاتون افسر اے ایس پی کوئٹہ کینٹ تعینات

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پولیس افسر پری گل ترین کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) کوئٹہ کینٹ تعینات کردیا گیا۔

پری گل ترین بلوچستان کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جو اس عہدے پر تعینات ہوئی ہیں۔

پری گل ترین کا تعلق بلوچستان کے علاقے پشین سے ہے اور وہ سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان پاس کرکے پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) میں شامل ہونے والی صوبے کی پہلی خاتون بھی ہیں

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں