آئی ایم ایف کےساتھ آئندہ قسط کی ادائیگی کیلئےمذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پاکستان مالی استحکام کیلئے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر قائم ہے۔ وزارت خزانہ کا فنانشل ٹائمز میں چھپنے والی خبر پر ردعمل

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کی خبروں کی تردید کردی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ قسط کی ادائیگی کیلئے مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پاکستان مالی استحکام کیلئے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر قائم ہے۔ وزارت خزانہ نے ٹویٹر پر فنانشل ٹائمز میں چھپنے والی خبر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ قرض قسط کی ادائیگی کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔قسط کی ادائیگی کی شرائط پوری کرنے میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پاکستان مالی استحکام کیلئے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر قائم ہے۔ جبکہ خبر میں وزارت خزانہ کا کوئی مئوقف نہیں لیا گیا بلکہ فنانشل ٹائمز نے مئوقف لیے بغیر ہی خبریں چلائیں۔




