راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ دنیا کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ہم پر جنگ تھوپی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،ہمیں جب بھی آزمایا گیا ہم سرخروہوئے ،بالاکوٹ کے ناکام حملے پر ہم نے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 6ستمبر ہماری تاریخ کا لازوال دن ہے،6ستمبر کو بہادری کی لازوال داستانیں رقم ہوئیں،ہم نے کل بھی کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی تھی،ہم آج بھی دشمن کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں۔




