248

علیمہ خان کے بیٹے کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں لاہور پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے علیمہ خان کے بیٹے کو عدالت میں پیش کیا۔ 

اس موقع پر شاہ ریز خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو دو سال کی تاخیر سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے پاس ملزم کے خلاف کیا مواد ہے؟ ملزم کی والدہ اس مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکی ہیں لہذا شاہ ریز خان کو بھی بری کیا جائے۔

سماعت کے دوران پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی اور ملزم شاہ ریز خان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ 

بعد ازاں عدالت نے شاہ ریز خان کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں