547

سعد رضوی سمیت کالعدم ٹی ایل پی کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

گوجرانوالہ: (ٹائمز نیوز اردو) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی سمیت سیکڑوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج ‏کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے دوران پُرتشدد واقعات پر پولیس نے کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں کیخلاف ‏مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق روڈ بلاک، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت تمام کام سعد رضوی کے ایما پر ہوئے، مقدمات ‏لاؤڈاسپیکر ایکٹ ،کارسرکارمیں مداخلت،روڈبلاک کی دفعات کےتحت درج کی گئی ہیں۔

حکومت پاکستان اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ حکومتی ٹیم اور ٹی ایل پی کے درمیان ‏ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں طے ‏پانے والے معاہدے کے چند نکات سامنے آئے ہیں تاہم تحریری نکات جلد ‏جاری کیے جائیں گے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں