
اسلام آباد: وزیراعظم سے علماء کرام کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، علما کے اعتراض پر وفاقی وزیر اور ایک معاون خصوصی کو میٹنگ سے اٹھا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد میں کالعدم ٹی ایل پی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کےلیے وزیراعظم نے علماء اور مشائخ سے ملاقات کی تاہم علما کرام نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ایک وفاقی وزیر اور ایک معاون خصوصی کی موجودگی پر اعتراض کیا۔ علماء کرام کے اعتراض پر میٹنگ سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور ایک حکومتی شخصیت کواٹھا دیا گیا۔




