458

قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے، وزیراعظم

ٹائمز نیوز اردو کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے 25ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے 25 برس قبل سفر کا آغاز کیا، پارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا تھا، قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب میں نے پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا اس وقت منی لانڈرنگ عروج پر تھی، پی ٹی آئی کو پہلے الیکشن میں ایک سیٹ بھی نہیں ملی تھی، دوسرے الیکشن میں ایک سیٹ جیتی، ہمارے کئی لوگ ہار مان گئے لیکن میں نے کبھی ہار نہیں مانی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں