464

تیسری شادی کی مخالفت پر شوہر کا اپنی دوسری بیوی کو تیز رفتار گاڑی سے دھکا ،عورت دم توڑ گئ

بغداد: تیسری شادی کی مخالفت پرعراقی شوہر نے اپنی دوسری بیوی کو تیز رفتار گاڑی سے دھکا دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق میں ایک شخص نے اپنی دوسری بیوی کو چلتی گاڑی سے دھکا دے دیا، جس سے عورت کی موت واقع ہوگئی۔

خبرایجنسی کے مطابق عراق کے ذیقار صوبے کے ضلع قلعہ سقر میں خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ گاڑی پر سفر کررہی تھی، کہ اس کے شوہر نے تیسری شادی کی بات کی، جس پر عورت نے اس کی مخالفت کی، شوہر کو غصہ آگیا اور اس نے اپنی بیوی کو تیز رفتار گاڑی سے دھکا دے دیا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں