950

راولپنڈی میں نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

راولپنڈی:(ٹائمز نیوز اردو) نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔
ٹائمز نیوز اردو کے مطابق راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری پھاٹک کے قریب 18 سالہ حمزہ نوید نامی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، نوجوان کا ساتھی موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیو شوٹ کررہا تھا کہ اسی دوران نوجوان کو پیچھے سے آنے والی ٹرین نے ٹکر ماردی۔

تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ٹک ٹاکر کے دوسرے ساتھی کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں