
کراچی:(ٹائمز نیوز اردو) صبا سینما کے قریب فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
ٹائمز نیوز اردو کے مطابق نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فیکٹری کی چھت بھی گرگئی جب کہ قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
واقعہ کے بعد امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد فیکٹری کے باہر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی چھت گرنے کی وجہ سے کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔




