511

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا 18 جنوری سے 9 سے 12 ویں جماعت اور 25جنوری سے پرائمری سے 8ویں جماعت تک کے اسکول کھولے جائیں گے۔

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے ؟ حکومت نے اعلان کردیا

اسلام آباد : وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 18 جنوری سے 9 سے 12 ویں جماعت اور    25جنوری  سے پرائمری سے 8ویں جماعت تک کے اسکول کھولے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و دیگر حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ، اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شففقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے تین مرحلوں میں کھولنے کا اعلان کردیا۔

شففقت محمود کا کہنا تھا کہ 18 جنوری سے 9 سے 12ویں جماعت تک اسکول ، 25جنوری سے پرائمری سے8ویں جماعت تک اسکول جبکہ جامعات سمیت ہائیر ایجوکیشن ادارے یکم فروری سے کھولے جائیں گے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں